ڈیپارٹمنٹل ویمنز ٹی 20چیمپئن شپ زرعی ترقیاتی بنک ‘پی سی بی الیون کامیاب
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ویمنز چیمپئن شپ میںپی سی بی الیون نے ہائر ایجوکیشن کمشن‘زرعی بنک نے سٹیٹ بنک کو ہر ادیا ۔ پی سی بی الیون 6وکٹوں پر 119رنز بناسکی ۔ اقصیٰ عابد اور مہک امین نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ایچ سی سی ٹیم 105رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔ نجمہ بی نی سینتیس رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں اور بیٹ کیری کیا۔ 8کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں ۔ سٹیٹ بنک ویمنز ٹیم نے 4وکٹوں پر 106رنز بنائے۔ زرعی ترقیاتی بنک ویمنز ٹیم نے ہدف دو وکٹوں پر پورا کر لیا ۔