• news

پشاور: ضلعی حکومت کا ڈینگی سے بچائو کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کی ضلعی حکومت نے ڈینگی سے بچائوکیلئے پیشگی اقدامات مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بڑے ہسپتالوں کے علاوہ کیٹیگری ڈی ہسپتالوں میں بھی خصوصی ڈینگی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم میں تیزی لانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت ڈینگی سے بچائواور اب تک کئے گئے اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن