• news

جاپان کی پاکستان کو سیلاب، خشک سالی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش

اسلام آباد (آئی این پی)جاپان نے پاکستان کو سیلابوں اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ یونیسکو اور سائل اینڈ واٹر کنزرویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ پنجاب کے زیراہتمام معاشرے کا قدرتی آفات سے بچا کے لئے مجموعی کردار کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد معاشرہ بالخصوص نوجوان طبقہ کو قدرتی آفات بالخصوص سیلاب اور خشک سالی کے متعلق آگاہی دینا اور ان سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کرنا تھا۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی جاپان کے سفیر ہیروشی اناماتا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین، ڈاکٹر یوسف ظفر تھے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان جاپان کے تجربات سے استفادہ کرکے سیلابوں اور خشک سالی کے نقصانات کو کم کر سکتا ہے۔ جاپان حکومت بھی ہر طرح کی فنی ، پیشہ ورانہ اور مالی معاونت کے لئے تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن