پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولینڈ کے جھنڈے کا دن منایا گیا
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں قائم پولینڈ کے سفارت خانے میں پولینڈ کے جھنڈے کا دن منایا گیا ، پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپلنسکسی کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے جھنڈے کے دو رنگوں کادن پوری دنیا میں رہنے والے پولش دھوم دھام سے مناتے ہیں۔اس دن کو منانے کا باقاعدہ آغاز سال 2004ء میں ہوا۔ اس دن پولش اپنے گھروں اور سرکاری عمارتوں پر سرخ اور سفید رنگ کا جھنڈا لہراتے ہیں۔ جو پولینڈ کی آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پولش عوام اپنے لباس بھی پہنے۔انہوں نے کہا کہ 3مئی سال 1792ء کو جب پولینڈ کا آئین نافذ کیا گیا تب سے یہ دورنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔پاکستان میں پولش مشن میں ایک تقریب میں انہوںنے جھنڈے اور اسکے رنگ کے بارے میں اسکی تاریخی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سال 2004ء سے لیکر اس کی باقاعدہ منانے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔سرخ اور سفید رنگ پولش شہریوں کو انکی آزادی کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا پولینڈ کے پاکستان کے ساتھ بہتر ین تعلقات موجود ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔