• news

ازمیر میں ترکی اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے ترکی کے شہر ازمیر میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بری ، بحری اور فضائی فوجی دستوں کے ساتھ ان مشقوں میں شامل ہے۔ ایف 15ساخت کے سعودی طیارے بھی مشقوں میں شریک ہیں۔سعودی فوجی دستے کافی پہلے مشقوں میں شرکت کیلئے ازمیر پہنچ گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن