مقصود قتل کیس کا چالان منظور، انسداد دہشت گردی عدالت باقاعدہ سماعت 13 مئی کو کرے گی
کراچی(آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے مقصود قتل کیس کا چالان منظور کرلیا مقدمے کی باقاعدہ سماعت13 مئی سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوگی،متعلقہ عدالت کو کیس کا چالان موصول ہوگیا چالان کے مطابق اس کیس میں پانچ پولیس اہلکارنامزد ہیں۔جبکہ تین ملزمان طارق خان،اکبر خان اور عبدالرحید ضمانت پر رہا ہیں۔کیس میں دو اہلکار محسن قمر اور عاشق حسین تاحال مفرور ہیں۔ واضح رہے کہ نوجوان مقصود رواں سال اٹھارہ فروری کو شارع فیصل پر مبینہ پولیس میں جاںبحق ہوگیاتھا۔