• news

سیالکوٹ: مقدمہ بازی کی رنجش فائرنگ سے 2 جواں سال دوست قتل

سیالکوٹ / ڈسکہ(نامہ نگار)ہپوگڑھا میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے دودوستوں کوقتل کر دیا۔ تھانہ موترہ کے علاقہ ہپوگڑھا میں ڈان نامی شخص کی عمران کے ساتھ مقدمہ بازی کی رنجش تھی۔ گزشتہ شب عمران اپنے دوست ولید کے ہمراہ اپنے ڈیرے پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈان اور کاکے وغیرہ آئے اور آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں 18، 18 سالہ عمران اور ولید شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن