• news

علیحدگی پسند گروپ کو ایرانی معاونت قابل مذمت،مراکش پر آنچ نہیں آنے دینگے

جدہ (آن لائن)سعودی عرب اور بحرین نے ایران کی طرف سے افریقی ملک مراکش کے اندرونی معاملات میں مداخلت اورعلیحدگی پسند گروپ پولیسارو کے ارکان کی مدد کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں خلیجی ملکوں نے مراکش کی سلامتی، استحکام اور سالمیت کے لیے ہر طرح کا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مملکت مراکش کی سلامتی اور وحدت کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے رباط کے ساتھ ہے۔ ادھر خلیجی ریاست بحرین نے بھی مراکش کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نہ صرف مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے بلکہ تہران کی طرف سے افریقی ممالک بھی محفوظ نہیں۔ ایران کی طرف سے مراکش کی سلامتی کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے رباط کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے مراکش نے ایران کی طرف سے علیحدگی پسند گروپ پولیسارو کے جنگجوؤں کو تربیت فراہم کیے جانے کے دعوے کے بعد رباط میں متعین ایرانی سفیر کو نکال دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن