• news

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ کی چوکیداری کرینگے: قاری عبدالعزیز‘ عبدالنعیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی اجتماع جامع مسجد امن باغبانپورہ میں مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میںہواجس میں قاری عبدالعزیز، مولانا عبدالنعیم ،مولانا عبیدالرحمن معاویہ ودیگرعلماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت پرسب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضورؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں۔

ای پیپر-دی نیشن