جے یو پی کے سربراہ پیر معصوم نقوی کی صدر پیپلزپارٹی پنجاب قمرزمان کائرہ سے ملاقات
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان نیاز ی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی توہین کرکے نواز شریف ہیرو نہیں بن سکتے۔ جو شخص اداروں کا احترام نہیں کرتا وہ سیاست کا بھی اہل نہیں۔ عدلیہ کے خلاف بیانات سے نااہل وزیر اعظم بے نقاب ہوئے ہیں۔نواز شریف کی تا حیات نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے پاس شکست کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ آئندہ انتخابات میں کرپٹ مافیا کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سابق وفاقی وزیر اورپیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ سے گفتگو میں کیا جس میں پیر شفاعت رسول، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، عقیل حیدر شاہ،شفیق بٹ، چودھری منظور احمد اور علامہ یوسف اعوان بھی موجود تھے۔