عملہ صفائی کو روزانہ صفائی ستھرائی کے کام کا پابند بنایا جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے میئر لاہور اور محکمہ صفائی سے اپیل کی ہے کہ صفائی والے ہفتے میں دو‘ دو چھٹیاں کر رہے ہیں جس سے صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ کچرا جمع ہوگیا ہے‘ برائے مہربانی عملہ کو ہفتہ میں ایک چھٹی کا پابند کریں تاکہ صفائی کا انتظام ٹھیک طرح سے ہوسکے۔