• news

کرپٹ حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے: افضل ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وحلقہ پی پی139 کے امیدوار حاجی افضل ورک نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے کامیاب اور تاریخ ساز جلسہ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے عاجز آچکے ہیں اس تاریخی جلسہ کو ناکام قرار دینے والے دراصل سیاسی دیوالیہ پن اور اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دے رہے ہیں نواز لیگ اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتی کیونکہ انہوںنے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت عوام کے درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن