• news

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے: میاں نعیم

لاہور (پ ر) تحریک خدمت عوام پاکستان کے چیئرمین اور دینی و سماجی رہنما میاں محمد نعیم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پٹرولیم نرخوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں لہذا حکومت ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے انہوں نے کہا کہ حکومت جب پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرتی ہے تو ایک روپے سے 80 پیسے جب اضافہ کرتی ہے تو 10 سے 20 روپے اضافہ کر دیتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام دشمن حکومت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن