وزیر خوراک بلال یٰسین کا دورہ یونین کونسل 50
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر خوراک بلال یٰسین نے سینئر نائب صدر پی پی 139 ملک شوکت علی جنرل کونسلر کی خواہش پر یوسی 50 میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ اس دوران اہلیان یوسی 50 نے زبردست استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر ملک شوکت علی اور اہلیان یوسی 50 نے قائدین سے مطالبہ کیا کہ جتنی خدمت اپنے دور حکومت میں بلال یٰسین نے کی ہے کسی اور نے نہیں کی ہوگی۔ حلقہ کے عوام کی خواہش ہے کہ اسی حلقہ سے دوبارہ خدمت کا موقع دیا جائے۔ ملک محمود الحسن نے پرتپاک استقبال پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔