نوازشریف فوج‘ عدلیہ کے لاڈلے رہے‘ آرمی نے 2013ءالیکشن میں مدد کی : عمران
اسلام آباد/ماموں کانجن (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 2013ءکے عام انتخابات میں فوج نے نواز شریف کی مدد کی، نواز شریف مجھے فوج کا لاڈلہ کہتے ہیں جبکہ ماضی میں وہ خود بھی لاڈلے رہے ہیں، اب عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہو گئی ہے تو نواز شریف کو تکلیف ہو رہی ہے، پشتون تحفظ موومنٹ اور پاک فوج کے مابین مذاکرات کراسکتا ہوں، قبائلوں کے مطالبات جائز ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جب حکومت میں ہوتے ہیں تو صحافت کی آزادی کا خیال نہیں آتا۔ لیگ پارلیمنٹ پاکستان کیلئے اچھی نہیں ہو گی، لوگوں کو ایک نظریہ کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے آزاد امیدوار کے طور پر کھڑا نہیں ہونا چاہیے، الیکشن وقت پر ہونے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات موجود ہیں اس لیے ایک آدھ ماہ تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔ چیف جسٹس سے میری گزارش ہے کہ وہ پانچ سال پہلے کے خیبرپی کے کو دیکھیں اور اب کی صورتحال بھی دیکھیں کافی چیزیں ہم نے بدل دی ہیں، اس سوال پر کہ (ن) لیگ کہتی ہے کہ آپ کسی اور کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں پر عمران خان نے کہا کہ نواز شریف خود فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں۔ 2013ءکے انتخابات میں ایک بریگیڈئر نے نواز شریف کی بہت مدد کی تھی۔ میرا کوئی سیاسی پس منظر نہیں تھا میڈیا ساتھ نہ دیتا تو پارٹی نہ بنتی میں نے کئی ایشوز اور مسائل کو میڈیا کے ذریعے ہائی لائٹ کیا۔ نواز شریف پر دبا¶ پڑا تو معصوم انسان غائب ہو گیا۔ نواز شریف اب جمہوری ........ گیا ہے اور انقلابی بھی نواز شریف احمقانہ باتیں کرتے ہیں وہ آمریت کی پیداوار ہیں ہمیشہ اپنے ایمپائر کی مدد سے کھیلتے رہے‘ نواز شریف قوم کے مجرم ہیں اور پیسہ لوٹا ہے۔ نواز شریف کے اگر اپنے ایمپائر نہ ہوتے تو پہلے ہی پکڑا جاتا نواز شریف نے کہا جنرل ضیاءکا مشن پورا کرونگا‘ اب جمہوری بن گیا۔ تقریروں سے لگتا ہے نواز شریف ہل گئے ہیں نواز شریف ایسا ظاہر کر رہے ہیں جیسے یہ نیلسن منڈیلا ہوں یہ چھوٹے چھوٹے جلسے کر رہے ہیں۔ جنرل باجوہ سب سے غیر جانبدار اور جمہوریت کے حامی ہیں۔ شہباز شریف‘ نواز شریف سے زیادہ خطرناک ہیں۔ ہم نواز شریف کے پیچھے اور شہباز شریف پیسہ بنانے میں لگے تھے۔ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں آنا چاہئے کیونکہ چودھری نثار کو پاکستان کےلئے سیاست کرنی ہے تو وہ پی ٹی آئی میں آ جائیں تاہم عمران ملاقات کی بات گول کر گئے۔ اس سوال پر کہ کیا چودھری نثار سے ملاقات ہو چکی؟ عمران خان نے کہا چودھری نثار سے ملاقات پر پھر کبھی بات کرونگا۔ عمران نے فوج پر نواز شریف کی مدد کا الزام لگاتے کہا کہ فوج نے 2013ئ‘ 1990ءاور 1996ءمیں بھی نواز شریف کی مدد کی تھی۔ تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا اجلاس بنی گالہ مےں ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 29اپریل کے جلسے کے بعد نواز شریف بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہیںنواز شریف کا بیانیہ بے سروپا اور کنفیوژن سے بھرپور ہے مینار پاکستان پر عمران خان نے پاکستان کے توانا مستقبل کا فارمولا پیش کیاعمران خان کے گیارہ نکات ملک کو باعزت اور باوقار مستقبل سے ہمکنار کرنے کی ترکیب ہیں۔ اجلاس میں لیگی وزراءکی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین کیخلاف الفاظ کی شدید مذمت کی گئی اور رانا ثناءاللہ، عابد شیر علی اور طلال چوہدری کے محاسبے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ بھی مکمل طور پر مسترد کردیا گیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پورے سال کی بجٹ سازی کا موجودہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ بھی مسترد کردیا گیا اجلاس میں مطالبہ کےا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی شرح کم کرکے عوام کی مشکلات میں کمی کی جائے۔ عمران خان سے فیصل آباد، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ سے نامور سیاسی شخصیات نے بنی گالہ مےں ملاقات کی اور ان کی قےادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحرےک انصاف مےں شمولےت کا اعلان کردےا شمولیت اختیار کرنے والوں میں فیصل آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہد خلیل ،رائے اعجاز کھرل اور چنیوٹ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی علی حسن شامل ہیں ان کے علاوہ پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ ممتاز مانیکا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی شوکت بھی شامل ہیں۔ گوجرانوالہ سے چیئرمین یونین کونسل رضوان اسلم بٹ نے بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاچیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا ۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق امیدوار پی پی 54 رضوان اسلم بٹ نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں مظہر جاوید اور درجن بھر کے قریب منتخب یوسی چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ، جس میں رضوان اسلم بٹ نے عمران خان کی قیادت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
عمران