• news

بیرسٹر عثمان ابراہیم نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، دفاعی پیداوار کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین نے گزشتہ روز بیرسٹر عثمان ابراہیم سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کو وزارت دفاعی پیداوار کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر نے منظوری دیدی۔ عثمان ابراہیم نے وزیر مملکت برائے انسانی حقوق کا چارج چھوڑ دیا دفاعی پیداوار کا قلمدان رانا تنویر کے پاس تھا۔ کابینہ ڈویژن نے بیرسٹر عثمان ابراہیم کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن