گوجرانوالہ: ریاست علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ الفتح کلب فائنل میں پہنچ گئی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چوہدری ریاست علی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں الفتح کلب نے ریاض ہاشمی کلب کو تین صفرسے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔تینوں گول اکرم گل نے کئے اور ا ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔فائنل آج شام5 بجے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ موڑ کی گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔