گلوکار جواد احمد نے2018ءمیں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان میں نئی سیاسی جماعت کا اضافہ ہو گیا ہے۔ گلوکار جواد احمد 2018 کے انتخابات میں ”برابری پارٹی پاکستان“ سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کریں گے۔پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے لیے بے شمار ڈراموں کی پلے بیک سنگنگ کرنے والے معروف گلوکار جواد احمد نے 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے وہ ” برابری پارٹی پاکستان “ سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کریں گے۔