آرتھر نے پاکستان ٹیم پر فکسنگ کا الزام لگایا کوچ کیوں بنے ۔ عبدالقادر
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) سابق چیف سلیکٹر‘کپتان اور لیگ بریک گگلی باﺅلنگ کے شہنشاہ عبدالقادر نے کہا ہے کہ ہیڈ کو چ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے ۔ مکی آرتھرکو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے باہر نکالا گیا ‘آرتھر نے ہر ٹیم کو تباہ و برباد کیاہے ۔ کرکٹ کے اپنے اصول و قواعد ہوتے ہیں ‘کرکٹ کو کرکٹرز چلائیں تو اچھی بات ہے ‘اگرنان کرکرکٹرز معاملات چلائیں گے تو کرکٹ کیسے ٹھیک ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونس خان ‘شاہد آفریدی اور مصباح الحق کو ابھی بھی ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے تھا۔ قومی سلیکشن کمیٹی میں انضمام الحق کا ون مین شو نظر آتا ہے ۔ ٹیسٹ سکواڈمیں کوچ مکی آرتھر کی پسند نا پسندنظر آتی ہے ۔ تین ٹیسٹ میچز کیلئے چار اوپنرز کی شمولیت کہاں کی عقلمندی ہے ۔ ماضی میں آرتھر نے پاکستان ٹیم پر فکسنگ کا الزام لگایا ‘اگر پاکستان ٹیم جوا کھیلتی ہے تو مکی آرتھر کوچ کیوں بنے ۔