تنقید نوازشریف کا حق‘ اپنا بتائیں تعلق کس خلائی مخلوق سے ہے: یوسف رضا گیلانی
ملتان+لاہور(اے این این+نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مردم شماری پر تحفظات کے باوجود ہم نے اسے قبول کیا، میثاق جمہوریت مخصوص حالات میں کرنا پڑا تاہم اسکی پاسداری کی، بلاول بھٹو زرداری 10 مئی کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہم پر تنقید انکا سیاسی حق ہے، میاں صاحب خود بتائیں کہ انکا تعلق کس خلائی مخلوق سے ہے۔ وقت بتائے گا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں کتنی سیٹیں حاصل کرتی ہے، پارلیمنٹ کو بے توقیر نہ کیا جاتا تو معاملات مختلف ہوتے۔انھوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت ہمیں مخصوص حالات میں کرنا پڑا تھا۔ میثاق جموریت ہم نے ایک ٹرائل کی وجہ سے کیا تھا اور اس معاہدے کی روشنی میں آئین میں 104 ترامیم کی گئیں۔انھوں نے کہ اکہ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ کوشش کی2013 الیکشن میں ہمیں سیکیورٹی کے نام پر بند کمروں میں دھکیل دیا گیا،، پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم کرپشن پر نااہل نہیں ہوا تھابلکہ صرف خط نہ لکھنے پر نااہل ہوا تھا۔جہاں تک جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا تعلق ہے ذولفقار علی بھٹو کے دور سے کام کر رہے ہیں ان لوگوں کو خوش امدید کہتا ہوں جو جنوبی پنجاب محاذ کا حصہ بنے ہیں ہم اپوزیشن ہیں ان کے اتحادی نہیں ہیں اس لیے وہ ہم پر تنقید کر سکتے ہیں کراچی کے لیے آج بھی تحفظات ہیں ابھی حلقہ بندی ختم ہوئی ہے بتا دوں گا کہاں سے الیکشن لڑنے ہیں اگر اپوزیشن لیڈر اور حکمران جماعت مل کر نگران سیٹ اپ نہ بنا سکے تو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عام انتخابات کیلئے پی پی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا۔ چیئر مین پی پی کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا یوسف رضا گیلانی ملک بھر میں پارٹی کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے یوسف رضا گیلانی عام انتخابات کے امیدواروں کیلئے بھی اہم ذمے داری نبھائیں گے۔