• news

قصور‘ پتوکی‘ مریدکے‘ سیالکوٹ‘ دینہ‘ گوجرہ میں کمسن بچوں سمیت 6 لڑکوں سے زیادتی‘ 2 ملزم گرفتار

قصور/پتوکی/ سیالکوٹ/ دینہ / گوجرہ / مریدکے (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر اوباشوں نے کمسن بچوں سمیت 6 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ 2ملزم گرفتار‘ پتوکی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق محلہ انصاف سٹی کے رہائشی صفدر علی کے دس سال کے بیٹے علی حسنین علم کو گزشتہ روز انصاف سٹی مسجد شیر ربانی کا نائب امام مسجد قاری ظہور احمد کو مسجد کی صفائی کے لئے بہانے سے لے گیا اور اپنے حجرے میں لے جا کر علی حسنین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ شور پر ملزم ظہور موقع سے فرار ہو نے لگا تو دیگر نمازیو ں نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ سٹی پو لیس کے حوالے کر دیا‘ پولیس نے مقد مہ درج کر لیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تلونڈی کے علاقہ چھوٹی اٹاری کرم سنگھ کے رہائشی محمد نواز کا 5سالہ بیٹا مدثر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ گاؤں کا رہائشی ساجد بچے کو اٹھا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بشیر کالونی میں احمد علی کے بیٹے سبحان کو ملزم محمد شفیق نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ دینہ میں گزشتہ روز مدعی عمر گل نے بتایا گزشتہ شام گھر آیا توبچے کوقریبی جنرل سٹور پر دودھ لینے کیلئے بھیجا جنرل سٹور پر چودھری نعیم سکنہ اقبال ٹائون نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ مریدکے کے علاقہ حسن پارک میں دو بچوں کے باپ وحید نے محلہ کے ہی چھ سالہ بچے فیضان کو ویران جگہ لے جاکر زیادتی کی۔ بچے کی چیخ و پکار پر لوگوں نے ملزم وحید کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گائوں سراج والی کا محنت کش محمد شوکت گھر سے مزدوری کیلئے گیا شوکت کی عدم موجودگی میں ندیم عرف دیما رشید عرف شیدا گھر آئے اور اس کے پانچ سالہ بیٹے محمد سرور کو چیز لیکر دینے کے بہانے ساتھ لے گئے۔ دونوں نے باری باری زیادتی کر ڈالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ گوجرہ محلہ انصار کالونی کے محمد انور کا بارہ سالہ بیٹا محمد عثمان محلہ کے ایک لڑے سلیمان کے ہمراہ دکان سے سودا سلف لینے گیا تو بشپ ٹائون کا اوباش نوجوان ارشاد مسیح انہیں ورغلا کر ایک مکان میں لے گیا وہاں پر عثمان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے محمد انور کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن