عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان‘ حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں: ذکراللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ مجلس عمل لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے شہر میں ہونے والی بلا شیڈول اور بلا تعطل لوڈ شیڈنگ پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ لوڈشیدنگ کے خاتمے کے دعویدار حکمران اور نام نہاد خادم اعلی کہاں ہیں، کیا انہیں آج لوڈشیڈ نگ نظر نہی آتی،غریب عوام اور گھروں اور ہسپتالوں میں موجود مریض بزرگ خواتین وحضرات اور معصوم بچے ، اس لوڈشیڈنگ میں کہا جائیں ، حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، ان کے محلات تو ہر وقت روشن رہتے ہیں ، مگر غریب کے گھر کا دیا حکمرانوں نے گل کر دیا ہے، یہ حکمران اور ان کے دعوے لوڈشیڈنگ میں ہی گم ہو گئے ہیں۔