• news

حکومت نے بجٹ میں 23 ارب کی نئی کسٹم ڈیوٹی لگا دی: مہرین انور راجہ

لاہور( لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت نے 167ارب کا ریلیف دے کر 539کے نئے ٹیکس لگائے ۔ انہوں نے کہاکہ 6ارب کی کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے 29ارب روپے کی نئی ڈیوٹی لگائی ، یہ بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہے، عوام کو ا س بجٹ میں دھو کہ دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شیر ی رحمن کا موقف درست ہے کہ اس بجٹ کو منظور نہیں ہونا چاہیے،یہ بجٹ عوام ددست ہر گز نہیں ہے ، حکومت کاچھ میں سے ایک بجٹ بھی عوام دوست نہیں رہا۔

ای پیپر-دی نیشن