• news

ملازمت پیشہ خواتین کے لئے شہر میں ہاسٹلز قائم کر دیئے:بشری امان

لاہور (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب بشری امان نے کہا ہے کہ ویمن پیکیج کے تحت ملازمت کرنے والی خواتین کی سہولت کے لئے پنجاب کے مختلف شہروں میں ہاسٹلز قائم کئے گئے ہیں جہاں معمولی معاوضے کے عوض خواتین کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اس اقدام سے دوسرے شہروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو سستی اور محفوظ رہائشی سہولیات دستیاب ہیں۔ لیڈی کونسلروں کی تربیت کا بنیادی مقصد انہیں خواتین پیکیجز کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن