پاکستان میں مزدوروں کی حالت روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے: تبسم انوار وہرہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی نائب صدر تبسم انوار وھرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے مزدورں اور عام آدمی کا براحا ل کر دیا ہے ، مہنگائی اور بے رو زگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکاہے ، (ن) لیگ کی تمام پالیسیاں غریب دشمنی پر مبنی ہیں ،پاکستان میں بھی مزدوروں کی حالت روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے ، پاکستان میں حکومتی نمائندوں کی کبھی بھی یہ کوشش نہیں رہی کہ غریب اور متوسط طبقے کے لئے معیاری تعلیم ،صحت اور ٹیکنکل ایجوکیشن کا انتظام انصرام کروا سکے ، گھریلو ، حکومت اور محکمہ کی عد م توجہ سے ادارے بند ہونے کی طرف جا رہے ہیں۔