شریف برادران کو ملک و قوم نہیں ذات کی فکر پڑی ہے: شنیلا روت
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شنیلاروت نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے جلسہ میں لاکھوں عوام نے شرکت کر کے عمرا ن خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ،سیاسی مخالفین کامیاب جلسہ پر ہوش و حواس کھو بیٹھے ہے ، لاکھوں عوام نے ن لیگیوں کی منافقت کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے آئندہ کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے ، مخالفین کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ، پی ٹی آئی بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے نواز شریف اور شہباز شریف کوملک و قوم کی نہیں صرف اپنی ذات کی فکر پڑی ہوئی ہے۔