• news

ختم نبوت سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے تک حکومت کا تعاقب کرینگے: اشرف آصف جلالی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک لبیک یااسلام کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مطالبات ختم نبوت منوانے تک حکمرانوں کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو سزائیں دلوانا ،رانا ثناء اللہ کی عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہرزہ سرائی پر اسے کٹہرے میں لانا اور بیسوں شہداء ختم نبوت کا قصاص لینا ملک کی بہت بڑی اکثریت کا مطالبہ ہے۔حکومت نے ہم سے برما کے مسلمانوں کے ریلیف کے لحاظ سے کیاہوا معاہدہ بھی پورا نہیں کیا اور نہ ہی ختم نبوت مشاورتی کونسل جوکہ ڈی چوک معاہدہ کا حصہ ہے اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت ہوئی ۔ شہباز شریف نے چند خوشامدی اور درباری ملاؤں کے ذریعے ختم نبوت جیسے حساس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ حکمران یاد رکھیں رانا ثناء اللہ کے مسئلہ میں جب تک کتا کنویں سے نہیں نکالا جائے گا کنواں پاک نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن