اصغر خان کیس: چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پرسوں سماعت کرے گا
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سیاستدانوں میں کروڑوں روپے کی تقسیم سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت پیر کو ہو گی۔سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔
اصغر خان کیس