• news

نوازشریف79ءکا الیکشن ہارے خلائی مخلوق نے کونسلر بنوایا:فواد چودھری

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 1979 میں خلائی مخلوق نے ہی کونسلر بنوایا تھا،نائن الیون کے بعد وزیرستان کے عوام پر جو گزری ا±س پر پی ٹی آئی کے علاوہ کسی نے دھیان نہیں دیا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ فاٹا کے شہریوں کو برابر حقوق دیئے جائیں۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویزخٹک نے جو بریفنگ دی ہے اس کے مطابق فاٹا میں رواں سال بلدیاتی انتخابات اور اگلے برس صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے محمودخان اچکزئی اور مولانافضل الرحمان کے کہنے پر فاٹا کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں انتخابات میں تاخیر کسی طور پر بھی قبول نہیں اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونا ہی سب کے مفاد میں ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ہیں اور اقامہ متحدہ عرب امارات کا رکھا ہوا ہے، اعلیٰ ترین عہدوں کے باوجود انہیں پاکستان کی شہریت پر ہی اعتبار نہیں تو سیاست میں کیوں ہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مقدمہ ثابت ہو گیا ہے، میاں صاحب،آپ کا گھر میں مقابلہ ہو تو ہو تاہم سیاست میں آپ مقابلے کے اہل نہیں ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بطور سیاسی جماعت قائم رہنا ممکن نہیں ہے کیوں کہ چودھری نثار اور شہباز شریف نے اپنا جب کہ نواز شریف اور پرویزرشید اپنا گروپ بنا رکھا ہے، بچوں نے بھی اپنا گروپ بنایا ہوا ہے لہذا الیکشن میں ہمیں ٹوٹی پھوٹی پی ایم ایل این ملے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ انتخابات کے نزدیک آتے ہی اصل ایجنڈا عمران خان کے 11 نکات ہی ہوں گے اور یہ سب جیل جا چکے ہوں گے یا جیل جانے کی تیاری میں ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف 1979 میں کونسلر کا الیکشن بھی ہار گئے تھے لیکن انہیں خلائی مخلوق نے ہی کونسلر بنایا تھا۔
فوادچودھری

ای پیپر-دی نیشن