• news

پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ، باکسرز کے ٹرائلز آج شروع ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر باکسنگ کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 12سے15مئی تک منعقد ہونے والی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کے لئے باکسرز کے ٹرائلز 5اور 6مئی کو ہوں گے۔

، ٹرائلز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں ہوں گے، 5مئی کو ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد،بہاولپور اور ساہیوال جبکہ 6مئی کو راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژنز کے باکسرز کے ٹرائلز لئے جائیں گے، یوتھ بوائز کی 10 ویٹ کیٹیگریز ہوں گی، ان میں 32،36، 40،45، 49،52، 56،60، 64 ،69 کلو گرام شامل ہیں، ایلیٹ کلاس مردوں کی ویٹ کیٹیگریز 49،52،56،60،64،69،75،81،91اور 91پلس کلوگرام کی ہوں گی، اسی طرح ایلیٹ کلاس خواتین کی 6 ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں 40سے45، 45سے48، 48سے51، 54سے57،57 سے60اور 69سے 75کلوگرام شامل ہیں۔ ٹرائلز میںلاہور ڈویژن سے 109باکسرز حصہ لے رہے ہیں، ان میں ضلع لاہور سے 95، ضلع ننکانہ صاحب سے 10 اور ضلع شیخوپورہ سے 4 باکسرز شامل ہیں، راولپنڈی ڈویژن سے 76باکسرز ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں ان میں ضلع راولپنڈی سے 35،ضلع چکوال سے 16،ضلع اٹک سے 20اور ضلع جہلم سے 5باکسرز شریک ہوں گے، سرگودھا ڈویژن سے 69باکسرز شرکت کررہے ہیں، ضلع سرگودھا سے 30،ضلع بھکر سے 4،ضلع خوشاب سے 20 اور ضلع میانوالی سے 15باکسرز ٹرائلز دےں گے، گوجرانوالہ ڈویژن سے 50باکسرز ٹرائل دیں گے، ان میں ضلع گوجرانوالہ سے 20، ضلع حافظ آباد سے 4،ضلع سیالکوٹ سے 4،ضلع نارووال سے 10اور ضلع گجرات سے 12باکسرز شامل ہیں،فیصل آباد ڈویژن سے 135باکسرز ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں، ان میں ضلع فیصل آباد سے 45،ضلع جھنگ سے 20،ضلع چنیوٹ سے 30،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 40باکسرز شامل ہیں،ساہیوال ڈویژن سے 54باکسرز شرکت کررہے ہیں ان میں ضلع ساہیوال سے 38،ضلع اوکاڑہ سے 8اور ضلع پاکپتن سے 8باکسرز شامل ہیں،ملتان ڈویژن سے 80باکسرز ٹرائلز دیں گے، ان میں ضلع ملتان سے 10، ضلع وہاڑی سے 25،ضلع لودھراں سے 16اور ضلع خانیوال سے 29باکسرز شریک ہونگے، بہاولپور ڈویژن سے 44باکسرز ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں ان میں ضلع بہاولپور سے 30،ضلع بہاولنگر سے 8اور ضلع رحیم یار خان سے 6باکسرز شامل ہیں، ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے 45باکسر شریک ہورہے ہیں ان میں ضلع ڈیرہ غازی خان سے 35،ضلع راجن پور سے 6اور ضلع مظفر گڑھ سے 4باکسرز ٹرائلز دیں گے، ٹرائلز میں پنجاب بھر سے 662باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن