ڈیپارٹمنٹل ویمنز ٹی20چیمپئن شپ زرعی بنک‘پی سی بی الیون کی ٹیمیں کامیاب
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) ڈیپارٹمنٹل ویمنز ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے پہلے راﺅنڈ میں زرعی ترقیاتی بنک نے ہائر ایجوکیشن کمشن کو ہر ادیا ۔ زرعی ترقیاتی بنک کی ویمنز ٹیم نے 2وکٹوں پر 147رنز بنائے ۔ ناہیدہ خان 67 رنز بناکر آﺅٹ ہوئیں ۔ ایچ ای سی کی ٹیم 9وکٹوں پر 81رنز بناسکی ۔8کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں ۔ تین کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئیں ۔ دوسرے میچ میں پی سی بی الیون نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو شکست دیدی ۔