• news

جوہر آباد، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان ذہنی معذور سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی

جوہر آباد، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ آن لائن) جوہر آباد میں ہڈالی کے محلہ ہسپتال والا میں 18 سالہ قاسم نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گندم میںرکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ساہیوال کے نواحی گائوں 95 / 6۔ آر میں 35 سالہ الیکٹریشن عمران نے خود کو گھر کے کمر ے میں بند کرکے گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق اسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں ارسلان نامی نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن