چین، امریکہ تجارتی تنازعہ سے ہمارا زرعی شعبہ شدید متاثر ہو گا : امریکی اخبار
واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ریاست واشنگٹن کے زرعی اخبارکیپیٹل پریس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازع سے امریکی زرعی شعبہ شدید متاثر ہو گا۔ چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تنازع سے امریکہ کے کسانوں کو زرعی کا شت میں 15 فیصد نقصان ہو گا اورتقریباً ایک لاکھ81 ہزار ملازمین متاثر ہوںگے۔ اگر ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے پرتجارتی کشمکش کو کم نہیں کرتی تو پہلے دو سالوں میں سالانہ بنیادوں پر امریکہ میں4 لاکھ 55 ہزار ملازمتیں ختم ہوںگی اور 49.2 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا۔ ایک مکمل تجارتی جنگ سے امریکہ کی سالانہ مجموعی پیداوار میں 2.9 ارب ڈالرکی کمی آئے گی اور ایک لاکھ 34 ہزار ملازمتیں متاثر ہوں گی۔ان ملازمتوں میں سے نصف تقریباً 66 ہزار ملازمتیں زرعی شعبے سے وابستہ ہیں اور زرعی آمدنی میں بھی سالانہ 6.7 فیصد کمی آئے گی۔