میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والا فٹبالر چل بسا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقن فٹبالر جن پر میچ کے دوران آسمانی بجلی گری تھی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔فٹبالر کے کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ نے سٹرائیکر لیویاندا نٹشنگزی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔21 سالہ لیویاندا نٹشنگزی اس سال یکم مارچ کو دوستانہ میچ کے دوران بجلی گرنے سے زخمی ہونے کے بعد کومہ میں تھے۔فیس بک پر جاری پیغام میں فٹبال کلب نے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔