ساؤتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس )ساؤتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔کولمبو میں جاری ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی اتھلیٹس نے 400 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اس مقابلے میں پاکستان کی ٹیم معید بلوچ، حمزہ، وسیم اور رزاق پر مشتمل تھی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد قومی کھلاڑیوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔