دینی جماعتوں کا مولانا ابوتراب کی بازیابی کیلئے 11مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان
اسلام آباد (صباح نیوز) متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام دینی و مذہبی جماعتو ںنے اپنے ایک مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اسلامی نظریہ کونسل کے رکن اور مرکز جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب امیر و سیکرٹری جنرل متحد ہ مجلس عمل بلوچستان مولانا علی محمد ابوتراب کی بازیابی کے لئے 11مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کیا جائے گا، اس سلسلے میں اسلام آباد کے ڈی چوک میں تمام دینی جماعتیں مظاہرہ کریںگی، لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں مظاہروں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر کی مساجد میں رہائی کے لئے قرادادیں پیش کی جائیں گی۔