• news

مڈوائف کا عالمی دن منایا گیا، ہلال احمر کا 8 مئی، نرسوں کا 12 مئی کو منایا جائیگا

عارفوالا (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈوائف کا دن منایا گیا۔ دن کی مناسبت سے ملک بھر میں طب سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوئیں۔ ہلال احمر کا عالمی دن 8 مئی کو منایا جائے گا ،اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ہلال احمر اور ریڈ کراس کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز ،کانفرنسز اورسیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ نرسوں کا عالمی دن12 مئی کو منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے شعبہ طب سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام عارفوالا سمیت ملک بھرکے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز اور بڑے شہروں میں خصوصی پروگرامز، کانفرنسز، سیمینارزاور ریلیاں نکالی جائیں، اس موقع پرمقررین ڈاکٹرز نرسوں کے حقوق اور ان کی شعبہ طب میں گرانقدر خدمات کو سراہیں گے جبکہ مختلف بڑے شہروں میں خصوصی واکس بھی منعقد کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن