• news

میڈیا کے ڈر سے نگران وزیراعظم کا نام نہیں دے رہا : خورشید شاہ

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام اس لیے نہیں دے رہا کہ میڈیا اس کی دھجیاں نہ اڑا دے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ابھی تک ذہن میں نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مشاورت کی۔ چاہتا ہوں کہ وزیراعظم اور اپوزیشن کا اس حوالے سے جو کردار ہے وہ ادا ہو اور مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں۔ ہمیں 31 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان کرنا ہے تاہم ابھی تک میڈیا کے ڈر سے کوئی نام نہیں دے رہے۔ یہ نہ ہو کہ میڈیا اس کی دھجیاں ہی اڑا دے۔ ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیونکہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ تاہم جو بھی نام دیں گے مشاورت کے بعد دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن