• news

ججوں کی بھرتی میں تاخیر، بھارتی سپریم کورٹ مرکز پر برہم

نئی دہلی (این این آئی) سپریم کورٹ اور مرکزی حکومت کے درمیان ہائیکورٹس میں ججوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی میں تاخیر پر تنازع پیدا ہوگیا۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت کو اسکا الزام دیا اور سپریم کورٹ کے کالجیم پر بھی انگلی اٹھائی۔ جسٹس مدن اور دیپک گپتا پر مشتمل 2رکنی بنچ نے منی پور سے ایک مدعی کے تبادلے کی درخواست پر سماعت کے دوران مرکز پر نکتہ چینی کی او رکہا کہ وہ ان ججوں کو بھرتی نہیں کررہی جس کی سفارش سپریم کورٹ کے کالجیم نے کی تھی۔ ہائیکورٹس میں تقریباً38فیصد آسامیاں خالی ہیں۔ سب سے زیادہ مسئلہ میگھالیہ، تریپورہ اور منی پور کی ریاستوں میں ہے۔ان ریاستوں میں صرف 2 ججوں پر دبائو ہے جس کے نتیجے میں درخواست گزار کو سنگل جج کے بنچ کے احکامات چیلنج کرنے کیلئے کوئی فورم نہیں ملتا۔ انکے پاس سپریم کورٹ میں درخواست دینے کے سوا کوئی دوسرا چارہ کار نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن