پشاور ہائی کورٹ میں سائلین کیلئے ہیلپ لائن قائم
پشاور(اے این این)پشاور ہائی کورٹ میں سائلین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ گھر بیٹھے اپنے مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔پشاور ہائی کورٹ میں سائلین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 1042 قائم کی گئی ہے جس کی بدولت سائلین گھر بیٹھے ایک کال پر تمام کیس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے ۔اس سہولت سے سائلین کیس کی نوعیت، اگلی تاریخ اور ہسٹری کے بارے میں پتا کر سکیں گے۔ حکام نے بتایا کہ ہیلپ لائن سے سائلین کا پیسہ اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔