• news

جہلم میں پاک فوج، فضائیہ کی مشترکہ مشقیں‘ فائرپاور صلاحیت کا مظاہرہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فضائیہ نے مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور مشترکہ مشقیں کیں۔ جہلم فائرنگ رینج میں فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ سنٹرل کمانڈ مشق میں کیا گیا۔ کمانڈر سنٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی نے شرکاء کو مشقوں کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشقوں کا مقصد فائر پاور کے اثاثوں کی صلاحیت کو مربوط کرنا تھا۔ ایئر ڈیفنس ایس ایس پی اور آرمی ایوی ایشن نے مشقوں میں حصہ لیا۔ پاک فوج اور فضائیہ کے سینئر افسران نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پاک فوج اور فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور مشقوں کو پیٹہ ورانہ مہارت کا حامل بنانے پر تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دفاع وطن میں بہتر پیشہ ورانہ مہارت کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ مشقیں پاک فوج وفضائیہ کے دستیاب فائر پاور اثاثوں کو یکجا کرنے کے نکتہ عروج کا حصہ تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن