سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) صدر پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے جج، جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ کا جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسٹس منیب اختر سے چیف جسٹس ثاقب نثار حلف لیں گے۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے جوڈیشنل کمشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشی سمری پر آئین کے آرٹیکل 177 کی شق 1کے تحت تعیناتی کی منظوری دی ہے۔