کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ‘ تہرے قتل میں نامزد شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا
کوئٹہ (آئی این پی+ بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل مولہ میں بھائی بھتیجے اور رشتہ دار کے مقدمہ قتل میں نامزد شخص کو قتل کردیاگیا۔ خضدار پولیس کے مطابق گزشتہ روز سب تحصیل مولہ میں رات کو مسلح افراد کی جانب سے وڈیرہ محمد اکبر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ وڈیرہ محمداکبر جمال زئی پر اپنے بھائی محمد امین بھتیجے اور قریبی رشتہ دار کے قتل کا الزام ہے ۔دوسری طرف فرنٹیر کور بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، کچلاک ، مچھ میں کارورائیوں کے دوران دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ قبضے میں لے لیا۔ ایف سی ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 70کلو گرام دھماکہ خیز مواد، چائنیز ایل ایم جی، ہینڈ گرینڈز اور دیگر تخریبی مواد قبضے میں لے لیا جو دہشت گردوں نے تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے چھپا رکھا تھا۔