عارف والا: ہیڈکانسٹیبل کی ساتھی سمیت شادی شدہ خاتون اغوا کرکے 10روز تک زیادتی
عارفوالا‘ بہاولنگر‘ رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) عارفوالاکے نواحی گائوں 75.EB کی مافیہ بی بی کی شادی 10سال قبل سوہاوا مل میں ہوئی 10روز قبل مافیہ بی بی سواہا مل سٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ جیل ملازم ریاض شاہ اور ساتھی عامر بھٹی نے اسے ویگن میں سوار کر کے 75.EBکا کرایہ وصول کرلیا۔ 75.EBسٹاپ پر نہ اتارا جس پر مافیہ نے بھائی محمد عثمان کو فون پر اطلاع دی۔ملزمان نے مافیہ سے موبائل چھین لیا اسے نشہ آور جوس پلا کر پاکپتن مدینہ کالونی لے گئے اور 10یوم تک زیادتی کرتے رہے۔ اس دوران مختلف افراد کو لاکر بھی اس سے زیادتی کراتے رہے۔ شک کی بنیاد پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس تھانہ صدر نے مغویہ کو برآمد کر کے بہاولنگر کے ریاض شاہ حاضر ٖڈیوٹی ہیڈ کانسٹبل ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن عامر بھٹی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ مافیہ بی بی نے بتایا کہ جہاں مجھے قید رکھا گیا وہاں تقریبا10کے قریب دیگر خواتین جنہیں یہ گروہ مختلف علاقوں سے اغواکرکے لایا موجود تھیں۔مشتاق نگر کی آسیہ بی بی نے خاوند کی وفات کے بعد ارشد سے شادی کرلی آسیہ کے بطن سے ایک بیٹی پیدا ہوئی میری غیر موجودگی میں میرے خاوند نے گھر میں داخل ہوکر میری بیٹی سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کرڈالی جبکہ ساتھی پہرا دیتا رہا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بہاولنگرکے محلہ فاروق آباد میں سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی۔ غلام رسول نامی ادھیڑ عمر شخص نے اپنی سترہ سالہ سوتیلی بیٹی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر کمرے میں بند کر کے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بیٹی کے شور مچانے پر اہل محلہ کو آتے دیکھ کر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بعد ازاں ڈی پی او بہاولنگر کے حکم پر ایس ایچ او چوہدری ندیم اقبال نے ماریہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ۔رینا لہ خورد میںگزشتہ روز 18ون اے ایل کا محمد زشرف اپنی بیو ی بشیراں بی بی اور بیٹی ثمراء کے ہمارہ مزدوری کر نے با غ میں مزدوری کر نے گئے کہ اس دورا ن 11 سالہ ثمرہ رفع حا جت کیلئے کھیت میں چلی گئی ،کا فی دیر واپس نہ آئی تو اسکی تلا ش شروع کردی گئی تو لو گو ں کو قریبی کھیت کما د سے بچی کے رو نے کی آوز سنا ئی دی۔ مو قع پر پہنچے تو 17ون ایل کا محمد فیض اس سے زیا دتی کر رہا تھا لو گو ں کو دیکھ کر وہ فرار ہو گیا۔ ملز م کیخلاف مقد مہ درج کر کے تلا ش شروع کر دی ہے ۔