• news

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنمائوں کا ’’محاذ‘‘ جاری رکھنے کا اعلان

لاہور (دی نیشن رپورٹ) جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنمائوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبے کیلئے ’’محاذ‘‘ جاری رکھیں گے۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے دیگر ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ 10 برس سے انہیں نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبہ بنانا ان کا ایجنڈا ہے اور یہ 35 ملین مقامی عوام کا پرانا مطالبہ ہے ہم جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ خالصتاً بہتر انتظامی بنیاد پر کر رہے ہیں، ہمارے کوئی سیاسی محرکات نہیں۔ طاہر بشیر چیمہ نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانچ برس سے ’’لالی پاپ‘‘ دے رکھا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کی حمایت کیلئے دوسری بڑی جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔ ہم کسی دوسری قوتوں کے اشاروں پر نہیں چل رہے‘ پنجاب حکومت کی کارکردگی ’ڈرامہ‘ ہے۔ ڈاکٹر لبنیٰ لغاری نے بھی محاذ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن