اسحاق ڈار کا نواز شریف، وکلا سے ٹیلیفونک رابطہ:عبوری حکومت کیلئے 3ناموں پر مشاورت
لندن (عارف چودھری) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف اور وکلاء سے ٹیلیفون پر رابطہ کیاہے، اسحاق ڈار نے اپنے وکلاء کو ڈاکٹر کے بورڈز کی جانب سے جاری ہونیوالی میڈیکل رپورٹ پر آگاہ کیا ہے کہ وہ ابھی سفر کرنے کے قابل نھیں اور 8 مئی کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا سحاق ڈار وکلاء کو میڈیکل رپورٹ کی کاپی بھی ارسال کریں گے جو اسحاق ڈار کے وکلاء عدالت میں پیش کریں گے۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف سے بھی ٹیلیفون ہر گفتگو کی ھے جس میں عبوری حکومت کے لئے مسلم لیگ ن کے تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔