معاشی بحران کی وجہ سے ملک کا شیرازہ بکھر گیا: شاہ محمود قریشی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کا مرس کے الیکشن کیلئے پاکستان بزنس گروپ کے بزنس مین پینل کی انتخابی مہم کے حوالے سے معروف صنعتکار شیخ عامر رحمن اور شیخ اسلم کی دعوت پر آمد کے مو قع پر پی ٹی آئی کے مرکزیرہنما شاہ محمود قریشی نے صنعتکاروں سے خطاب کر تیہوئے کہا 2013 میں مسلم لیگ ن نے کہا تھا ہمارے پاس تجربہ کار ٹیم ہے مسلم لیگ ن نے اپنے تجربہ سے معیشت بہتر بنانے کا دعویٰ کیا تھا آج آپ صنعتکار بتائیں معیشت کہاں کھڑی ہے۔ معاشی بحران کی وجہ سے ملک کا شیرازہ بکھر گیا۔ اقتصادی ماہرین اور نیشنل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ سمجھتے ہیں پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی خطرہ ہے۔ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے روپے کی قدر کم کی گئی۔ انہوں نے کہا پاکستان کا خزانہ خالی اور حکمرانوں کی تجوریاں بھری جا رہی ہیں بہت بڑی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر لیجائی جا رہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے مسلم لیگ ن کے دعوے کہاں گئے۔ انہوں نے کہا پنجاب کی وزیر خزانہ کے شوہر حفیظ پاشا بھی اقتصادی ماہر ہیں جو کہہ رہے ہیں ملک کی معاشی حالت گھمبیر ہے۔ کراچی سے کوئلے کو ساہیوال لیجا کر بجلی پیدا کرنا میری منطق سے باہر ہے۔ پانچ برسوں میں بجلی کے نرخ دگنے ہو گئے ہیں۔