• news

میواتی برادری کا 9 مئی کو کنونشن ہو گا: جاوید میو

رائیونڈ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری جاوید عبداللہ میو نے کہا کہ حلقہ پی پی 168 کے میواتی برادری کے معززین نے متفقہ طورپر اتحاد کے لئے مشاورت کے بعد9مئی کو ایک کنونشن منعقد کیاجارہاہے۔اس کے مطابق پی پی حلقہ168 کی عوام کا خدمت گاراور دکھی انسانیت کا درد رکھنے والا امید وار نامز د کیا جائے ۔ اس موقع پرعباس خاں، حاجی افضل خاں، چوہدری سرور شاہین،چوہدری ہارون نور ، حاجی نور خاں،حاجی دلیل خاں، فاروق جان، حاجی نورخاں،افضل پاہٹ، عثمان خاں، خورشیدخاں، طیب خاں،استاد عبدالکریم،چوہدری انور خاں،چوہدری ابراہیم، اکبر انجم خاںاور دیگر شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن