نوازشریف بیانیہ بدلنے کے ماہر‘ راکٹ پکڑیں اور خلا میں جائیں : بلاول
لاہور/ اوکاڑہ/ سکھر (خصوصی رپورٹر/ نامہ نگار/ بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے نوازشریف ہر پندرہ روز بعد اپنا بیانیہ تبدیل کرنے کے ماہر ہیں‘ وہ خلائی مخلوق کی باتیں کر رہے ہیں یہاں اس زمین پر تو انسان بستے ہیں، نوازشریف کا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے تو راکٹ پکڑیں اور خلا میں جائیں۔ وہ گزشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ میں ممبر سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں قمر الزمان کائرہ‘ چودھری منظور نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر حاجی عزیز الرحمن چن‘ نوید چودھری‘ اسلم گل‘ منور انجم و دیگر بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقیقی مسائل پر بات کرتی ہے‘ میاں صاحب نے سیاست نہیں کاروبار کیا ہے، انکی پوری زندگی ووٹ کی بے حرمتی سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور میاں صاحب کا مسئلہ صرف اقتدار ہے، اب میاں صاحب نے نیا شوشہ چھوڑا ہے ان کا مقابلہ انسانوں سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے۔ پہلے نوازشریف کہتے تھے مجھے کیوں نکالا‘ ہم نے اس کا بھی جواب دیا، پھر نوازشریف نے کہا ووٹ کو عزت دو ہم نے میاں صاحب کو بتایا آپ کی ساری تاریخ ووٹ کی بے حرمتی سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا ظلم اور ظالم سے ٹکرانا پیپلزپارٹی کی روایت ہے اور یہ روایت ہم نے کربلا سے سیکھی جسے مرتے دم تک جاری رکھیں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج سوموار کو منڈی بہاﺅ الدین کا دورہ کریں گے۔ معلوم ہوا ہے وہ منڈی بہاﺅ الدین میں تین مختلف مقامات پر ممبر سازی کیمپوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ وہاں موجود کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ قبل ازیں انہوں نے بلاول ہاﺅس لاہور میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں جن میں پارٹی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈر بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ایس ایف کے سابق رہنما عرفان حیدر گیلانی کی زیرقیادت وکلا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے علاوہ کو ئی اور سیاسی جماعت اس ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتی کارکن‘ جیالے مخالفین کی سازشوںکی پروانہ کریں‘ مخالف سیاسی جماعتوں کے امن پسند عوام پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، ضلع اوکاڑہ پیپلز پارٹی کا دوسرا لاڑکانہ ہے، آنیوالاوقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ آئی این پی کے مطابق آصف علی زرداری سے نوشہرہ کی بااثر سیاسی شخصیت خان پرویز خان نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بیورو رپورٹ کے مطابق سکھر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزےشن لےڈر قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے نام 15ےا 16مئی تک سامنے آجائیں گے ابھی نام بتائے تو میڈیا ان کا حشر نشر کر دے گا اور کبھی کسی کے ساتھ ملا دے گا اور کبھی کسی کے ساتھ ملادے گا لیکن جو بھی نام آئیں گے وہ انتظامی امور کے ماہر اور صاف وشفاف ہونگے فاروق ستار بے چارہ بوکھلایا ہوا ہے اپنی پارٹی ہی تسلیم نہیں کرتی اس کو مائنس ون نہیں کیا گیا لیکن انہوں نے لندن والے کو مائنس کیا ہے اور الزام ہم پر دیتے ہیں فاروق ستار پپو یا پاپا نہیں بلکہ صرف پپی ہیں سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی کل کا دشمن آج کا دوست بن سکتاہے اور یہ سب حالات پر منحصر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزےد کہا خلائی مخلوق کو تو سائنسدان بھی مانتے ہیں اور دنیا کے ہر الیکشن میں خلائی مخلوق کا حصہ ہوتا ہے۔ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب بات آگے بڑھنا چاہیے ابھی تک تو حالات الیکشن مقررہ وقت پر ہونے کی طرف جا رہے ہیں۔وقائع نگار خصوصی کے مطابق باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنیزکے سربراہ آصف علی زرداری نے اتوارکو ”نواز کھوکھر فارم“ پر چھٹی کا دن منایا۔ وہ سارا دن حاجی نوازکھوکھرکے ہمراہ رہے۔آصف علی زرداری نے نوازکھوکھرکے فارم میں پالتوگھوڑوں میں گہری دلچسپی لی۔
بلاول/ خورشید شاہ