• news

الیکشن سے پہلے سیاستدانوں پر حملوں سے کئی سوالات اٹھتے ہیں: بی بی سی

اسلام آباد (بی بی سی) نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ان کے آبائی حلقے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ اچھا ہوگا کہ تمام سیاسی جماعتیں وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی مذمت کریں، یہ دوسروں کےلئے بھی تنبیہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے ٹویٹ کی کہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ پر ملک کا ہر شہری حیران ہے۔ انہوں نے احسن اقبال کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو مسلح کرنا ایسا راستہ ہے جو مہلک تباہی کی جانب جاتا ہے۔ بی بی سی نے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے سیاستدانوں پر حملوں سے کئی سوالات اٹھتے ہیں۔
بی بی سی/ سوالات

ای پیپر-دی نیشن